ہائی کورٹ :سرکاری نوٹیفکیشن معطل ،عباس رضا نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کے عہدہ پربحال

ہائی کورٹ :سرکاری نوٹیفکیشن معطل ،عباس رضا نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کے ...
ہائی کورٹ :سرکاری نوٹیفکیشن معطل ،عباس رضا نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کے عہدہ پربحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے وفاقی وزارت صنعت و تجارت کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے عباس رضا کو نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کے عہدہ پربحال کردیا ہے ۔عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر مدعا علیہان سے 19ستمبر تک جواب بھی طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار عباس رضا کے وکیل حافظ طارق نسیم نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھاکہ وفاقی وزارت صنعت و تجارت نے کسی قانونی جواز کے بغیر عباس رضا کو عہدے سے برطرف کر دیا.

نجی کمپنیوں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت کو بتایا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے آرڈیننس کے غیر موثر ہونے کے بعد کمیشن کی جانب سے غیر قانونی طور پر اقدامات کئے گئے جن کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں جس پر عدالت نےنیشنل ٹیرف کمیشن کے برطرف چیئرمین عباس رضا کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے وفاقی وزارت صنعت و تجارت کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا،عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر عدالت نے وفاقی وزارت صنعت و تجارت کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر کوثر علی زیدی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے، عدالت نے کمیشن کی تشکیل اور اس کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دینے کے لئے دائر درخواست پروفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو 19ستمبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -