سپریم کورٹ نے چوکیدار کے کیس میں ایف بی آر کے چیئرمین کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے چوکیدار کے کیس میں ایف بی آر کے چیئرمین کو طلب کرلیا
سپریم کورٹ نے چوکیدار کے کیس میں ایف بی آر کے چیئرمین کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے فیڈر ل بورڈ آف ریونیو کے کلرک کو واپس چوکیدار بنانے کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر کو 9ستمبرکو وضاحت کے لئے طلب کر لیاہے۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مسٹرجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے ایف بی آر کی اپیل پر سماعت کی، ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 2013ءمیں چوکیدار محمد فاروق کی تعلیم کی بنیاد پر کلرک کے عہدے پر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،اسے کالعدم قرار دیا جائے، محمد فاروق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے محمد فاروق کو چوکیدار سے کلرک بنانے کا حکم ایف بی آر کے انسپکٹر سعید کے بیان کی روشنی میں دیا تھا کہ جس میں انسپکٹر نے کہا تھا کہ اگر فاروق کو کلرک تعینات کر دیا جائے تو محکمے کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا ، جس کے بعد ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ چیلنج کر دیا اور سپریم کورٹ نے عارضی طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ، اس کے بعد ایف بی آر نے محمد فاروق کو دوبارہ کلرک سے چوکیدار بنا دیا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دینے والے انسپکٹر کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے؟ جس پر ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ ان کے علم میں ایسا کوئی حکم نہیں ہے، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد چیئرمین ایف بی آر کو آج وضاحت کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -