عمران خان ملکی امن تباہ کررہا ہے مقدمہ درج کیا جائے ،سیشن کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

عمران خان ملکی امن تباہ کررہا ہے مقدمہ درج کیا جائے ،سیشن کورٹ نے رپورٹ طلب ...
عمران خان ملکی امن تباہ کررہا ہے مقدمہ درج کیا جائے ،سیشن کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمد بوسال کی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔عدالت نے تھانہ نواں کوٹ پولیس سے 19ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال کی عدالت میں مسلم لیگ بند روڈ کے کارکن شیخ مظفرحسین نے اپنے وکیل کی وساطت سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اندراج مقدمے کی دایردرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان ایک عرصے سے سیاست کی آر میں ملک میں افراتفری لاقانونیت اور امن وامان کی فضا خراب کررہے ہیں۔ اب 24ستمبر کولوگوں کے ہمراہ رائے ونڈ وزیراعظم کے گھر ہلہ بولنے کا اعلان کردیا ہے تمام کارروائی ملک میں خانہ جنگی کرانے کے لئے کی جا رہی ہے تاکہ ان کو اقتدار مل جائے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کرانے اور ملک کی سالمیت کو داو پر لگانے پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے تھانہ نواں کوٹ پولیس سے 19ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

لاہور -