تحفظ پاکستان ایکٹ ختم ہوئے دوماہ گزرگئے ،پوپاعدالت میں 12مقدمات التواءکا شکار
لاہور(نامہ نگار) تحفظ پاکستان ایکٹ ختم ہوئے دوماہ گزرگئے جس کے باعث پوپاعدالت میں 12ملزمان کے کیسزابھی تک التوامیں پڑے ہیں۔خطرناک ملزمان کوہرتاریخ پرسخت سکیورٹی میں پیش کرناپولیس کے لئے مسئلہ بن گیاہے۔تحفظ پاکستان ایکٹ میں توسیع نہ ہونے سے پوپاعدالتیں غیرفعال ہوچکی ہیں جس بناپردہشت گردی کے 12مقدمات زیرالتواءہیں لیکن یہاں کاعملہ پیش ہونےوالے ملزمان کواگلی تاریخیں دے رہاہے،ملزمان کوسخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت لاناپڑتاہے جوکہ پولیس کے لئے ایک مسئلہ بن چکاہے۔اس حوالے سے قانونی ماہرین کاکہناہے کہ ذمہ داروں کی غیرسنجیدگی سے یہ مقدمات دیگرعدالتوں میں منتقل نہیں ہوسکے ہیں۔