رشوت لینا قابل راضی نامہ جرم نہیں ،عدالت نے اینٹی کارلفٹنگ کے سب انسپکٹر انورشاہد کی درخواست ضمانت خارج کردی
لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے 10ہزارروپے رشوت کیس میں گرفتار اینٹی کارلفٹنگ کے سب انسپکٹر محمد انورشاہد کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ عدالت میں وکیل نے استدعا کی تھی کہ ملزم کی مدعی سے صلح ہو چکی ہے ،عدالت نے اس استدعا کو مسترد کردیاہے، ملزم کو اینٹی کرپشن نے 10ہزارروپے ملتان روڈ کے مدعی محمد اشرف سے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ملزم نے عدالت سے مدعی سے صلح کرنے کو بنیاد بنا کرضمانت کرانے کی کوشش کی تھی جس پر فاضل جج نے قرار دیا کہ یہ قابل راضی نامہ جرم نہیں ہے اس لئے صلح کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت منظو رنہیں کی جاسکتی ۔