کراچی میں پچھلے 25دن سے جو ہورہا ہے ڈی آئی جی اس کا جواب دیں:فیصل واوڈا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماءفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں پچھلے 25دن سے جو ہورہا ہے ڈی آئی جی اس کا جواب دیں۔
پاکستانتحریک انصاف ے رہنماءفیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام "آف دی ریکارڈ" میں کہاہے کہ کراچی میں پچھلے 25دن سے جو ہورہا ہے ڈی آئی جی اس کا جواب دیں۔انتظامیہ نے اپنی ناکامی کا سارا ملبہ میرے سر پر ڈال دیا ہے۔میں نے کل کا احتجاج بطور شہری کیا تھا، پارٹی کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں تھا۔میرا احتجاج سندھ حکومت سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت سے تھا۔ ۔کرپشن صرف میرا یا پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔