وسیم اکرم نے اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کردی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم بطور کپتان ناقص ترین کارکردگی دکھانے والے اظہر علی کی حمایت میں بول پڑے اور ان کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کردی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو انگلینڈ کے خلاف ناقص ترین کارکردگی دکھانے پر کپتانی چھوڑنے کے مشورے دیے جارہے تھے تاہم کپتان نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
اظہر علی نے کپتانی سے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کو کیا کہا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
اظہر علی کے انکار کے بعد ان کے حق میں ایک بڑی آواز بلند ہوگئی اور سابق کپتان وسیم اکرم نے اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کردی ہے ۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بطور کھلاڑی اظہر علی کی کارکردگی شاندار رہی ہے انہیں ڈراپ کیا ہی نہیں جاسکتا۔