امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا ، نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے بھارت کی حمایت نہ کرنے کی بھی تجویز

امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا ، نیو کلیئر ...
امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا ، نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے بھارت کی حمایت نہ کرنے کی بھی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹرز نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا ہے،سینیٹ کمیٹی نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کیلئے بھارت کی حمایت نہ کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر مارکی نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا، پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ کا خطرہ ہے۔پاک بھارت ایٹمی جنگ روکنے کے لئے امریکہ کردار ادا کرے،پاکستان کے جوہری پروگرام میں وسعت کا ذمہ دار بھارت ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میںبھارتی شمولیت کی حمایت بالکل نہ کرے،خطے میں جوہری وسعت کا ذمہ دار بھارت ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میںپاکستان پر لگائی گئی تمام پابندیوںکی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔

’اب چین کو زوردار جواب دینے کا وقت آگیا ہے‘ ایک ایسے ملک نے خطرناک اعلان کردیا کہ کبھی چین نے بھی نہ سوچا ہوگا کہ یہ ایسی ہمت بھی کرے گا
امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا،چیئرمین سینیٹ کمیٹی باب کارکر کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے،پاکستان کے جوہری پروگرام میں وسعت بھارت کی وجہ سے آئی،پاکستان کا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے تحفظ کیلئے ہے۔