الطاف حسین کے خلاف حکومتی ریفرنس کی برطانیہ میں کیا حیثیت ہے؟ جانئے برطانوی ماہر قانون کی زبانی

الطاف حسین کے خلاف حکومتی ریفرنس کی برطانیہ میں کیا حیثیت ہے؟ جانئے برطانوی ...
الطاف حسین کے خلاف حکومتی ریفرنس کی برطانیہ میں کیا حیثیت ہے؟ جانئے برطانوی ماہر قانون کی زبانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(عرفان الحق) برطانیہ کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک میں افراد کو تشدد پر اُکسانے یا نفرت پھیلانے کے حوالہ سے برطانوی قوانین بڑے سخت اور کڑے ہیں۔ برطانوی قانون ہر گز کسی شخص کو اجازت نہیں دیتا کہ برطانیہ کی سر زمین استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک میں افراتفری پھیلائی جائے۔ حالیہ دنوں میں ایک جماعت کے بانی کی طرف سے پاکستان میں تقریر میں اپنے کارکنوں کو اکسانے کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں پاکستان میں شدید رد عمل سامنے آیا اور اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ جبکہ برطانیہ میں بھی بسنے والی پاکستانی کمیونیٹی اور ممبران پارلیمنٹ نے اس پر شدید تخفظات کا اظہار کیا۔ اس حوالہ سے پاکستانی حکومت نے گذشتہ ہفتے برطانیہ کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔ اس ریفرنس کی کیا قانونی حیثیت ہے۔ اوربرطانوی ادارے اس پر کیسے عمل درآمد کرتے ہیں ہم نے بات کی ہے معروف برطانوی ماہر قانون بیرسٹر راشد اسلم سے۔

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے متحدہ کے قائد کے خلاف برطانیہ کو بھجے گئے ریفرنس میں کیا لکھا گیا ہے اور کون کون سے شواہد دئیے گے ئیں اس حوالہ سے قوم کو آگاہ کرنا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس کا طریقہ کا رکے تحت ریفرنس بھیجا جاتا ہے جس میں پاکستانی وآرت داخلہ نے یہ ریفرنس پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کو بھیجا ہے اس کے بعد ہائی کمیشن برطانوی ہوم سیکرٹری کو بھجے گا جبکہ اس کے بعد ہوم سیکرٹری وہ ریفرنس میٹروپولیٹن پولیس کو دے گی ۔ پھر میٹروپولیٹن پولیس جائزہ لے گی کہ جو شواہد دئیے گے ہیں وہ موثر ہیں یا نہیں۔

’جج صاحب! جیل بھیج دو ورنہ مجھے اپنی بیوی کو۔ ۔ ۔‘ملزم نے کمرہ عدالت میں حیران کن بات کہہ دی
بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے یوکے کے قوانین بہت سخت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو تشدد پر اکسانا اگر ثابت ہو جائے تو مجرم کو سات سال سزا ہو سکتی ہے۔ جس کا انہوں نے حوالہ دیا کہ حالیہ دنوں میں برطانوی شہری انجم چوہدری کو مذہبی طور پر لوگوں کو اکسانے کے جرم میں ساڑھے ہانچ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

’میں اتنی موٹی ہونا چاہتی ہوں کہ۔۔۔‘ وزن کم کرنے کے خواہشمند تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن یہ خاتون مزید موٹاپے کی خواہشمند ہے اور اس کی وجہ ایسی کہ جان کر آپ واقعی چکرا کر رہ جائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے بانی کا کیس اس کیس سے مختلف نہیں ہے فرق صرف اتنا ہے کہ انجم چوہدری نے مذہبی منافرت پھیلا ئی ئے جبکہ متحدہ کے بانی نے لسانی منافرت پھیلا کر لوگو ں کو اُکسایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنمنٹ آف پاکستانی ثابت کرنے میں کامیاب ہو جاتی ئے تو پھر اس شخص کو سزا ہو سکتی ہے۔

دنیا کا سب سے اونچا قبرستان، اس عمارت میں کتنے مُردے ’دفن‘ ہیں، انہیں کتنے عرصے تک اور کیوں یہاں رکھا جاتا ہے؟ ایسی حیران کن تفصیلات کہ آپ نے کبھی ایسا سوچا بھی نہ ہوگا
بیرسٹر راشد اسلم کا کہنا تھا کہ جب تک ریفرنس اوپن نہیں ہو جاتا اس حوالہ سے کہنا یا رائے دینی مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریفرنس اس حوالے سے اہم ہو سکتا ہے چونکہ پہلے دو ایسے کیسسز پر متحدہ کے بانی کے خلاف تحقیقات ہو چکی ہیں۔ جبکہ ریجنرز کے حوالہ سے نفرت آمیز تقریر پر تحقیقات پہلے سے ہی زیر التوا ہے۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو اس ریفرنس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

مزید :

برطانیہ -