آج پورے دن ایم کیو ایم نے کسی بھی علاقہ میں کوئی شکایت نہیں کی: ایس ایس پی ملیر راوانوار

آج پورے دن ایم کیو ایم نے کسی بھی علاقہ میں کوئی شکایت نہیں کی: ایس ایس پی ملیر ...
آج پورے دن ایم کیو ایم نے کسی بھی علاقہ میں کوئی شکایت نہیں کی: ایس ایس پی ملیر راوانوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی ملیر راوانوار نے کہا ہے کہ آج پورے دن ایم کیو ایم نے کسی بھی علاقہ میں کوئی شکایت نہیں کی ہے۔
ایس ایس پی ملیر راوانوار نے جیو نیوز کے ایک پروگرام " آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں کہا ہے کہ آج پورے دن ایم کیو ایم نے کسی بھی علاقہ میں کوئی شکایت نہیں کی۔ میرے علاقے میں کوئی جھگڑا نہیں ہوااور نہ ہی میرے تھانوں میں ان کے خلاف کوئی شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس127 میں میرے ز یرانتظام صرف 3 ہی تھانے ہیں۔

ایس ایس پی راوانوار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 197/2016 ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مقد مے میں شہر میں ہنگامہ آرائی اور بے امنی پھیلانے کی دفعات شامل ہیں۔ملزمان میں سے 5 کی شناخت ہوگئی ہے جن میں عبدالقادر، آصف علی، افضل خان، محمد ذیشان اور محمد ساجد شامل ہیں،13 موٹر سائیکلیں بھی برامد کی گئی ہیں۔

مزید :

کراچی -