بھارت وادی میں ظلم روک دے امن خود ہی ہوجائے گا، سیدعلی گیلانی
سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنماءسید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت وادی میں ظلم روک دے امن خود ہی ہوجائے گا،بدامنی کی ذمہ دار بھارتی سرکار ہی ہے۔
ریلی سے ٹیلیفونک خطابحریت رہنماءسید علی گیلانی نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد چاہتے ہیں،بھارت وادی میں ظلم روک دے امن خود ہی ہوجائے گا۔امن لانے کی بات کرنے والی بھارتی سرکار ہی بے امنی کی ذمے دار ہے۔بھارتی وزیرداخلہ دو بار ہ کشمیرآئے لیکن انھوں نے مسئلہ کشمیرکے حل کی کوئی با ت نہ کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی مذاکرات کے مخالف نہیں رہے ،نہ ہوں گے اور کسی بھی بے معنی کوششوں کاحصہ نہیں بن سکتے جن سے کشمیرکامسئلہ حل نہ ہو۔