سٹیٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آرنے عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر نفیس احمد نے بینک کی چھٹی منزل سے کود کر خود کشی کی کوشش کی اور کئی جگہ سے ٹانگیں تڑوا بیٹھے۔ نفیس احمد کو سخت تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر نفیس احمد نے ذہنی دباؤ کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان کی عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگائی لیکن خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی تاہم ان کی ٹانگیں کئی جگہ سے ٹوٹ گئیں۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں نفیس احمد نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ایچ آر ڈائریکٹر امجد منظور پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امجد منظور نے شدید ذہنی دباو¿ کا شکار کیا جس کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کی۔
دوسری طرف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نفیس احمد کی ٹانگیں ٹوٹنے کے علاوہ ان کے جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت سخت تشویشناک ہے۔