اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، خاتون جا ں بحق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم میں خاتون جا ں بحق ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ایکسپریس ہائی وے پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا۔اس تصادم کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوار بری طرح زخمی ہوا ہے اور اسکے ساتھ بیٹھی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ریسکیو کی مدد سے زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور مو قع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔