کومبنگ آپریشن جاری ،فیصل آباد میں مدرسہ فاروق اعظم پر حساس اداروں کا چھاپہ ، 7افراد گرفتار

کومبنگ آپریشن جاری ،فیصل آباد میں مدرسہ فاروق اعظم پر حساس اداروں کا چھاپہ ، ...
کومبنگ آپریشن جاری ،فیصل آباد میں مدرسہ فاروق اعظم پر حساس اداروں کا چھاپہ ، 7افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آبادمیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کو مبنگ آپریشن جاری ،مدرسے پر حساس اداروں کا چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور 7مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطا بق پا ک آرمی اور حساس اداروں نے  مشترکہ کار وائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پر واقع  مدرسہ فاروق اعظمؓ پر چھاپہ مارا اور  بھاری مقدار میں اسلحہ اور 7مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق  سیکیورٹی اداروں نے  مدرسہ فاروق اعظمؓ کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا ، کو مبنگ آپریشن کے دوران جھنگ روڈ  پر  پو رے علاقے کو سیل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے  اہل علاقہ میں شدید  خوف وہراس پھیل گیا ۔

مزید :

فیصل آباد -