MCAT انٹری ٹیسٹ میں پہلی تینوں پوزیشنیں پنجاب کالج نے حاصل کر لیں

MCAT انٹری ٹیسٹ میں پہلی تینوں پوزیشنیں پنجاب کالج نے حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) گزشتہ دنوں اعلان کردہ MCAT انٹری ٹیسٹ نتائج 2016 میں پنجاب کالج کے طالب علموں نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج کی طرف سے ان ہونہار طالب علموں کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، پہلی بار پوزیشن حاصل کرنے والے عمر مقبول کو 1 لاکھ روپے کے کیش پرائز سے نوازا گیا، عمر مقبول نے 1082 نمبرز لے کر سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، رابعہ عرفان کو 1076 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ِ 50 ہزار روپے کا کیش پرائز دیا گیا، ان ہونہار طالب علموں نے پنجاب کالج کے تعلیمی معیار کو سراہا اور کہا کہ انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے بھی ان کا انتخاب پنجاب کالج انٹری ٹیسٹ سیشن ہی تھا اور اپنی کامیابی میں پنجاب کالج کے قابل اساتذہ کی رہنمائی کو اہم قرار دیا، عمر مقبول نے دوسرے اداروں سے تیاری کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا اور تمام پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب کالج کے طریقہ تعلیم پر مکمل اعتماد کا مکمل اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -