دھوکے سے خواجہ سرا سے شادی، وہ خبر جس نے تہلکہ برپا کردیا لیکن یہ پاکستانی در اصل کون ہے اور کس وجہ سے دوسری شادی کی؟ پہلی مرتبہ خود ہی تفصیل بیان کر دی

دھوکے سے خواجہ سرا سے شادی، وہ خبر جس نے تہلکہ برپا کردیا لیکن یہ پاکستانی در ...
دھوکے سے خواجہ سرا سے شادی، وہ خبر جس نے تہلکہ برپا کردیا لیکن یہ پاکستانی در اصل کون ہے اور کس وجہ سے دوسری شادی کی؟ پہلی مرتبہ خود ہی تفصیل بیان کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چار روز قبل چنیوٹ کے رہائشی 52 سالہ گلزار نے سونیا نامی لڑکی سے کورٹ میرج کی تھی لیکن یہ دلہن گھر پہنچی تو انکشاف ہوا کہ یہ تو خواجہ سرا ہے جس کے بعد نہ صرف گلزار کو ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑا بلکہ خواجہ سرا نے اس کے گھر کا بھی صفایا کردیا۔ اب پہلی بار متاثرہ شخص نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے دوسری شادی اس لیے کی تھی تاکہ وہ بھی اولاد کی خوشی حاصل کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 151 ج ب کا رہائشی 52 سالہ گلزاردوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کو اپنے ہی گاﺅں کے رہائشی غلام نبی اور چک نمبر 239 ج ب دھلو والی کے صفدر رجوکہ نے ڈیڑھ لاکھ روپے میں شادی کے لئے لڑکی کی پیشکش کر دی ۔ دولہا گلزار رقم کی ادائیگی کے بعد جب پہلے سے دکھائی گئی خوشاب کی سونیا کو بیاہ کر گھر لایا تو وہ خواجہ سرا نکلا جو پہلی رات کو ہی متاثرہ دولہا کی باقی ماندہ نقدی اور طلائی زیورات بھی لے کر فرار ہو گیا۔
متاثرہ دولہا نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے لیکن اس کی پہلی بیوی سے کوئی اولاد نہیں ہے اس لیے اس نے دوسری شادی کی لیکن فراڈیوں نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا اور اس کے بعد روپوش ہوگئے۔ گلزار کی درخواست پر تھانہ رجوعہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید :

چنیوٹ -