وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ٹوئٹر پر ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، دیکھ کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ٹوئٹر پر ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ ...
وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ٹوئٹر پر ایسا کام ہو گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، دیکھ کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم کیلئے فنڈز کی اپیل کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے ایسی شاندار مہم چلائی ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ”ڈونیٹ فار ڈیمز“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کسی بھی موضوع کو نمایاں کرنے کیلئے زیادہ وقت نہیں لگتا اور ایسا ہی کچھ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس کے بعد ہوا جس میں انہوں نے خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیم بنانے میں حکومت کی مدد کرے۔

وزیراعظم کی اپیل کے بعد نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں نے اس اقدام کو سراہا بلکہ ڈیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تو سابق گورنر پنجاب میاں اظہر نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی