برطانیہ میں اردو ٹی وی چینل کا لائسنس نشریات سے پہلے ہی منسوخ،نشریات بند

برطانیہ میں اردو ٹی وی چینل کا لائسنس نشریات سے پہلے ہی منسوخ،نشریات بند
برطانیہ میں اردو ٹی وی چینل کا لائسنس نشریات سے پہلے ہی منسوخ،نشریات بند

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(این این آئی)برطانوی میڈیا کے نگراں ادارے آفکام نے ایک اردو ٹی وی چینل کا لائسنس اس کے نشریات شروع کرنے سے پہلے ہی منسوخ کر دیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پروگرام کی تیاری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اسی گروپ کے ایک اردو اخبار کے لندن ایڈیشن میں شائع ہونے والے چند مضامین میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن، افغان طالبان کے رہنما ملا عمر، اورمقبوضہ کشمیر میں برسرِ پیکار کالعدم شدت پسند تنظیموں کے سربراہان کی تعریف کی گئی تھی۔اسی بنیاد پر آفکام نے 18 اکتوبر کو خود اردواخبارکے بارے میں اپنی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اخبار کی انتظامیہ سے اخبار اور ٹی وی کے مابین تعلق سے متعلق وضاحت طلب کی تھی۔

اخبار انتظامیہ کو7 نومبر کو ایک اور مراسلہ بھیجا گیا اور آفکام نے اپنے فیصلے میں اوصاف انتظامیہ کی طرف سے 23 اکتوبر اور 10 نومبر کو موصول ہونے والے موقف کا ذکر کیا ہے۔اپنے فیصلے میں آفکام نے کہا کہ ٹی وی چینل کا لائسنس رکھنے والی برطانوی کمپنی مذکورہ اخبار کے پاکستان اور لندن سے شائع ہونے والے اخبار سے قریبی تعلقات ہیں جس میں وہ مضامین شائع ہوئے تھے۔آفکام کے مطابق یہ مواد نفرت انگیزی، جرم، دہشت گردی پر مبنی افعال کے ابھارنے کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /برطانیہ