راجن پور، ٹریفک حادثے میں غیر ملکی خاتون دوست سمیت زخمی،پولیس نے حراست میں لے لیا

08 ستمبر 2018 (09:53)

راجن پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں ٹریفک حادثے میں فلپانی خاتون اور اس کا دوست زخمی ہو گئے،پولیس نے غیر ملکی خاتون کو ہسپتال سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فلپائنی خاتون کی عابدنامی شخص سے سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی،خاتون اپنے دوست سے ملنے آئی تھی کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئی جس پر پولیس نے خاتون کو ہسپتال سے گرفتار کر لیا،پولیس کا کہناہے کہ غیرملکی خاتون نے رحیم یارخان ایئرپورٹ تھانے سے این اوسی حاصل نہیں کیاتھا،گرفتارخاتون کورحیم یارخان پولیس کے حوالے کیاجائےگا۔

مزیدخبریں