باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا

باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا
باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ آبادکے نواحی علاقہ میں ایک باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقعہ حافظ آباد کے علاقے نسو وال میں پیش آیا، جس کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا اورملزم نے چاروں قتل تیز دھار آلے کی مدد سے کیے۔ڈی پی او سیف اللہ خٹک کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔دوسری جانب مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ خاتون نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزم ناخوش تھا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /حافظ آباد