معروف ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی کی طبیعت ناساز

معروف ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی کی طبیعت ناساز
معروف ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی کی طبیعت ناساز

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ویب ڈیسک) خفیہ راز افشا کرنے والی معروف ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

ہم نیوز کے مطابق ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ جولین کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی رازوں کو افشا کرنے والی معروف ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی نے ایکواڈور کے لندن سفارت خانے میں پناہ لے رکھی ہے۔ 

جولین 1971 میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئے اور کم عمری میں ہی ہیکنگ جیسے کاموں میں ملوث ہو کر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے راڈار پر آگئے۔ 2006 میں ان کی خفیہ ویب سائٹ منظر عام پر آئی جس کا مقصد امرا، حکومتوں اور مسلح افواج کے راز افشا کرنے تھے۔ 

اپریل 2010 میں جولین نے ایک خفیہ ویڈیو منظر عام پر لائی جس میں 2007 میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر سے 12 عراقیوں کو ہلاک کرتے دکھایا گیا تھا، جن میں معروف خبر رساں ادارے کے دو صحافی بھی شامل تھے۔ پانچ ماہ بعد ہی اکتوبر میں وکی لیکس نے عراق جنگ پر چار لاکھ خفیہ دستاویز جاری کیں اور اس سے اگلے ماہ نومبر 2010 میں امریکی خفیہ نیٹ ورک کے ہزاروں خطوط شائع کر کے تہلکہ مچا دیا۔جولین سویڈن کی حکومت کو بھی درکار ہیں۔ امریکی عدالت نے نومبر 2010 میں ان پر مقدمہ چلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے خلاف انٹرپول کے ریڈ وارنڈ بھی جاری کیے جا چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے ایکواڈور کے لندن سفارت خانے میں پناہ لے رکھی ہے۔ 

مزید : برطانیہ