پی پی ایل کا چکوال میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

پی پی ایل کا چکوال میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
پی پی ایل کا چکوال میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے ضلع چکوال صوبہ پنجاب میں کرسال بلاک (3372-18) کے تلہ گنگX-1 کنوئیں سے تیل کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔

پی پی ایل کرسال بلاک میں 100فیصدکاروباری حصے داری کے ساتھ آپریٹر ہے۔ تلہ گنگX-1 کی کھدائی کا آغاز 24 مئی2018 کو ہوا۔ کور اور کھدائی کے دوران تیل /گیس کے اچھے امکانات کی بنیاد پر ایوسین ایج کی چورگلی سکیسر فارمیشن کے کاربونیٹ میں بیرفٹ کھدائی اسٹم جانچ کی گئی۔

جانچ کے دوران کنوئیں سے تقریباً 11.5اے پی آئی کثافت کا تیل حاصل ہوا۔ 32/64 انچ چوک سائز اور 77 پی ایس آئی ویل ہیڈ کے بہاؤ کے دباؤ پر زیادہ سے زیادہ یومیہ 313 بیرل تیل ریکارڈ کیا گیا اور قلیل مقدار میں گیس بھی حاصل ہوئی۔ کنوئیں میں بلند شرح پرتیل کے بہاؤ کے امکانات ہیں۔

گہری فارمیشنزکے ثانوی ذخائرمیں ہائیڈرو کاربن کی صلاحیت کی جانچ کیلئے تلہ گنگ X-1 کو مزید گہرائی تک کھودنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

مزید : بزنس /علاقائی /پنجاب /چکوال /سندھ /کراچی