بلوچستان کابینہ میں 2 نئے وزرانے حلف اٹھالیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کابینہ میں 2 نئے وزرانے حلف اٹھالیا،قائم مقام گورنر میرعبدالقدوس بزنجو نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کابینہ میں 2نئے شامل ہونے والوں وزرا کے نام سردارعبدالرحمان کھیتران اورمیراسدبلوچ ہے ۔عبدالرحمان کھیتران کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے جبکہ میراسدبلوچ کا تعلق نیشنل پارٹی (عوامی )سے ہے ۔دونوں وزرا عبدالرحمان کھیتران اورمیراسدبلوچ کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2 نئے وزراشامل ہونے کے بعد بلوچستان کابینہ کی تعداد12ہو گئی ہے ۔