”آدھی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کراؤں گا اور آدھی۔۔۔“ معروف پاکستانی شخصیت کا اپنی گاڑی نیلامی کرنے کا اعلان ، گاڑی کونسی ہے اور بقیہ رقم کہاں خرچ ہوگی؟ جان کرآپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

08 ستمبر 2018 (14:09)

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیمز کیلئے فنڈزجمع کرانے کی اپیل پر معروف پاکستانی شخصیت بھی میدان میں آگئی اور اپنی سب سے قیمتی چیز نیلام کرنے کیلئے پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پانی کی کمی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے تمام پاکستانیوں بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کی تھی ۔سماجی رابطے کی ویب فیس بک پریوتھ اسمبلی کے پی کے کے ممبر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایبٹ آباد کے وکیل شاہ زیب انورہزارہ وال نے اپنی گاڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’’ وزیراعظم عمران خان کی جانب ڈیمز کیلئے فنڈز کی اپیل پر میں اپنی گاڑی ہنڈاسوک ماڈل 2003 نیلام کرنا چاہتا ہوں اور میں نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم میں سے آدھی دیامر بھاشا ڈیم فنڈزاور آدھی حکومتی خزانے میں جمع کراﺅں گا،یہ رقم معاملات چلانے میں حکومت کی کام آئے گی جو ایم آئی ایف کے پاس نہ جانے کیلئے ایک چھوٹی سے کوشش ہے‘‘۔

انہوں نے کہ گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

شاہ زیب انور ہزارہ وال بیسٹ لائف آرگنائزیشن ،پرونشنل یوتھ اسمبلی کے پی کے کے ممبر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایبٹ آباد کے وکیل،شاہ زیب میڈیکل سٹور کے منیجنگ ڈائریکٹر،نیشنل یوتھ نیٹ ورک پاکستان کے یوتھ ورکر،آئی ایس ایف ایبٹ آباد کے صدرہیں اورعوامی مسلم لیگ سے بھی وابستہ رہے ہیں۔

مزیدخبریں