خیبرپختونخوا کے ایک قومی، 9 صوبائی اسمبلی حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوگا

خیبرپختونخوا کے ایک قومی، 9 صوبائی اسمبلی حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ...
خیبرپختونخوا کے ایک قومی، 9 صوبائی اسمبلی حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 اکتوبر کو خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 14 اکتوبر کو این اے 35 بنوں، پی کے 3 سوات، پی کے 7 سوات، پی کے 44 صوابی، پی کے 53 مردان، پی کے 61 نوشہرہ، پی کے 78 پشاور، پی کے 97 ڈی آئی خان اور پی کے 99 ڈی آئی خان میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ این اے 35 بنوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 785 ہے جبکہ پی کے 3 سوات میں ایک لاکھ 46 ہزار 180 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔اسی طرح پی کے 7 سوات ایک لاکھ 55 ہزار 719پی کے 44 صوابی میں 2 لاکھ 2 ہزار 601پی کے 53 مردان میں ایک لاکھ 53 ہزار 352پی کے 61 نوشہرہ میں ایک لاکھ 39 ہزار ،پی کے 64 نوشہرہ میں ایک لاکھ 60 ہزار 728 ،پی کے 78 پشاور میں ایک لاکھ 75 ہزار 379 پی کے 97 ڈی آئی خان میں ایک لاکھ 55 ہزار 32 اورپی کے 99 ڈی آئی خان میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 670 ہے۔