ہمیں بے گھر بچوں کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،بچے مستقبل کا معمار ہیں: اداکارہ ماہرہ خان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ ہمیں بے گھر بچوں کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ بچے مستقبل کا معمار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے پشاور میں اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین یو این سی ایچ آر کیمپ کا بطور خیرسگالی سفیر دورہ کیا اور تقریب سے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار پشاور آئی ہوں اور بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، خوش ہوں کہ اتنے اچھے مقصد کے لیے مجھے چنا گیا اور یو این ایچ آر کی طرف سے جو ذمہ داری سونپی گئی اسے اچھی طرح سے نبھاوں گی۔ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بے گھربچوں کی بحالی کے لیے کام کی ضرورت ہے، بے گھر افراد میں سب سے زیادہ بچے شامل ہیں اور ہمیں ان کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ بچے مستقبل کا معمار ہیں۔