گوگل نے نیا موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کر دیا، اس میں ایک فیچر ایسا جو اب تک کسی فون میں نہ تھا

08 ستمبر 2018 (19:44)

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے آئی فون ایکس کے مقابلے میں اپنا نیا سمارٹ فون ماڈل متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایک ایسا فیچر ہو گا جو اب تک کسی فون میں نہیں دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس نئے گوگل سمارٹ فون ماڈل کا نام ’پکسل 3‘ ہے جس میں 2سیلفی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں 6.7انچ کی سکرین دی جا رہی ہے جو کہ گزشتہ ماڈل پکسل 2ایک ایل سے ایک انچ بڑی ہو گی۔ پکسل 3 کی تعارفی تقریب 9اکتوبر کو نیویارک میں ہو گی۔اس ماڈل کی منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بھی نوچ ڈیزائن کا حامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں گوگل پکسل 3کے ساتھ پکسل 3ایکس ایل بھی متعارف کروائے گی اور اس میں بھی کم و بیش یہی فیچرز ہوں گے۔ان ماڈلز میں 12.2میگا پکسل بیک کیمرا ہو گا ۔ ان کاکیس ڈیزائن پکسل 2کی طرح ’ڈبل ٹون‘ہی ہو گا۔ اس کے علاوہ ان میں بھی پشت پر گول فنگر پرنٹ سنسر نصب ہو گا۔ یہ فون ’او ایل ای ڈی ڈسپلے‘ کے حامل ہوں گے جن کی ریزولوشن 14402152960پکسلز ہو گی۔ممکنہ طور پر اس میں سنیپ ڈریگن845پروسیسر، 4جی بی ریم (RAM)، 64جی بی سٹوریج اور2915ایم اے ایچ طاقت کی حامل بیٹری لگائی جائے گی۔

مزیدخبریں