کے ایف سی کھاتی خاتون کے کھانے سے ایسی غلیظ ترین چیز نکل آئی کہ آئندہ آپ کے ایف سی جانے سے پہلے بھی بار بار سوچیں گے

کے ایف سی کھاتی خاتون کے کھانے سے ایسی غلیظ ترین چیز نکل آئی کہ آئندہ آپ کے ...
کے ایف سی کھاتی خاتون کے کھانے سے ایسی غلیظ ترین چیز نکل آئی کہ آئندہ آپ کے ایف سی جانے سے پہلے بھی بار بار سوچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)اگر آپ ایک لذیذ کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لئے ’کے ایف سی‘ کا رُخ کر رہے ہیں، یا عنقریب ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں، تو ذرا ٹھہر جائیے۔ پہلے یہ خبر پڑھ لیجئے، شاید اس کے بعد آپ کو ’کے ایف سی‘ کا نام سُن کر ہی گھبراہٹ محسوس ہونے لگے گی۔
اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق ’کے ایف سی‘ کی شوقین 25 سالہ خاتون آلیو ہینری نے گزشتہ دنوں اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا پر بیان کیا ہے، جو ’کے ایف سی‘ کے مداحوں کے لئے یقیناً لمحہ فکریہ ہے۔ آلیو کا کہنا ہے کہ’’ میں نے ’کے ایف سی‘ کے زنگر برگر کا آرڈر دیا اور بے تابی سے اس کا انتظار کر رہی تھی۔ جونہی برگر موصول ہوا میں نے اس کا لطف اٹھانا شروع کر دیا، مگر اس کا ذائقہ قدرے مختلف سا محسوس ہو رہا تھا۔ میں نے مزید ایک لقمہ لیا تو برگر کے اندر مجھے ایک سیاہی مائل چیز نظر آئی جو یقیناً اس برگر میں عام طور پر ڈالی جانے والی چیزوں میں سے نہیں تھی۔ میں نے اسے بغور دیکھنے کے لئے برگر کو کھول دیا ، اور دیکھئے یہ ایک بھُنا ہوا کاکروچ تھا۔ اسے دیکھ کر مجھے قے آنے لگی اور میں برگر کو ٹیبل پر پھینک کر واش روم کی جانب بھاگی۔ میں اپنے ذہن سے یہ خیال نہیں نکال پا رہی کہ اگر میں اپنے دانت اس میں گاڑ دیتی تو کیا ہوتا۔‘‘


آلیو کا کہنا ہے کہ غلیظ انکشاف سامنے آنے کے بعد وہ سیدھی مقامی ’کے ایف سی‘ گئیں لیکن وہاں موجود سٹاف نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ برگر میں سے کاکروچ برآمد ہو سکتا ہے، لیکن وہ یہ بتانے سے قاصر تھے کہ اگر یہ کاکروچ نہیں تھا تو پھر کیا تھا۔ آلیو نے اُن کے رویے سے مایوس ہو کر ’کے ایف سی‘ کے خلاف آن لائن شکایت کی، اور اُن کا کہنا ہے کہ بعد ازاں مقامی ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے ان سے معذرت کی۔ آلیو سے معذرت تو کر لی گئی مگر وہ کہتی ہیں کہ ’کے ایف سی‘ نے اس انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر مزید کیا کاروائی کی ہے یہ انہیں معلوم نہیں۔