A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

امریکی نژاد پاکستانی نے ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا، وزیراعظم کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کہا؟ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری آ گئی

امریکی نژاد پاکستانی نے ڈیم فنڈ میں ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا، وزیراعظم کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کہا؟ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری آ گئی

Sep 08, 2018 | 21:06:PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈز میں عطیہ دینے کی اپیل کے بعد بیرون ملک سے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری سینیٹر فیصل جاوید کو سونپ دی ہےجس کے بعد میڈیا پر ایک خبر آئی کہ فیصل جاوید نے عمران خان کو بتایا کہ امریکہ میں ایک پاکستانی شہری ایک ارب ڈالر دینے کی خواہش رکھتاہےتاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے اور سینیٹر فیصل جاوید نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا میں خبر نشر ہوئی کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ ز جمع کرنے کیلئے پارٹی رہنماوں کو اہم ٹاسک تفویض کر دیئے ہیں اور اب سینیٹر فیصل جاوید بیرون ملک جا کر ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی شہری وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک ارب ڈالرعطیہ کرنا چاہتا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سراہا۔

تاہم اب اس خبر کی اصل حقیقت آشکار ہو گئی ہے ، جس وقت سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فیصل جاوید سے شاہد خان کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب ڈالر کی پیشکش کی خبر کے بارے میں تصدیق کرنے کی کوشش کی تو آگے پی ٹی آئی سینیٹر نے تمام تر خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نے ایسا کوئی بھی بیان جاری نہیں کیاہے۔

دوسری جانب بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے فعال ہو گئے ہیں اور بنکاک و کینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں نے پریس ریلیز جاری کئے ہیں جن میں ڈیم فنڈز کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔بیرون ملک پاکستانیوں نے وزیر اعظم کے ڈیم کیلئے چندہ دینے کی اپیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں