وہاڑی پولیس کاخاتون پر نجی ٹارچر سیل میں انسانیت سوزتشدد
وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وہاڑی میں خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں انچارج سی آئی اے سمیت چار پولیس اہلکارمعطل، پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغار کردیا گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی کے تھانہ لڈن میں پولیس نے چوری کے الزام میں ظہوراں بی بی نامی خاتون کو نجی ٹارچر سیل میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں زخمی حالت میں گھر کے باہر پھینک گئے تھے ۔پولیس حکام نے پولیس اہلکاروں کیخلاف خاتون پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرتے ہوئے انچارج سی آئی اے امجد خان ، سب انسپکٹر طاہر چوہان ، اے ایس آئی حاجی یونس اور ایک پولیس اہلکار کومعطل کردیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنے کاحکم دیتے ہوئے 48گھٹنوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ آر پی او ملتان نے ایس پی کوثر پروین کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی آرگنائزرڈ کرائم برانچ کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔