میرے خاندان کا وزیراعلیٰ بننا سیاسی کامیابی،حکومت واٹس ایپ سے نہیں اتحادی جماعتوں کے مشورے سے چلارہا ہوں:جام کمال

میرے خاندان کا وزیراعلیٰ بننا سیاسی کامیابی،حکومت واٹس ایپ سے نہیں اتحادی ...
میرے خاندان کا وزیراعلیٰ بننا سیاسی کامیابی،حکومت واٹس ایپ سے نہیں اتحادی جماعتوں کے مشورے سے چلارہا ہوں:جام کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میرے خاندان کا وزیراعلیٰ بننا سیاسی کامیابی ہے،حکومت کو واٹس ایپ سے نہیں بلکہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے مشورے سے چلارہا ہوں، میں خود 40کے قریب واٹس ایپ گروپ کا ایڈہوں، جائیداد کے حوالے سے جو ٹیکسز ہیں وہ باقاعدگی سے جمع کرارہا ہوں ۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میر جام کمال خان  نے کہاکہ میری جماعت پر اسٹبلشمنٹ کا الزام لگانا آسان  ہے لیکن اس حوالے سے اگر ہم تاریخ میں چلے جائیں تو بہت سے لوگ سامنے آئینگے کہ وہ کس طریقے سے حکومت میں آئے اور پھر واپس چلے گئے تھے، میرے دادا ،والد اور آج میں وزیراعلیٰ ہوں ، یہ سیاسی کامیابی ہے جو ہم نے ہمیشہ عوام کے ساتھ رہ کر حکومت کی ہے اور آئندہ بھی کرینگے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں حکومت واٹس ایپ سے نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے مشورے سے چلارہا ہوں،میں  خود چالیس کے قریب واٹس ایپ گروپس میں ایڈ ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر خبریں چیک کرتا ہوں ۔