بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں:قیصر شریف

بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے ...
بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں:قیصر شریف

  


کوئٹہ(اے این این ) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا کہ 15 ستمبر کو کوئٹہ کے عوامی مارچ سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے ، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں ،بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دینے کیساتھ دیانت دار قیادت ملنے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں،وزارت خارجہ میں کشمیر ڈیسک کے قیام کو خوش آئند وقت اور حالات کا تقاضہ ہے کہ جماعت اسلامی کے دیرینہ مطالبے پر عمل کرتے ہوئے ایک نائب وزیرخارجہ کشمیر کے معاملے پر سفارت کاری کے لئے مقرر کیا جائے،چین ، ترکی، یورپی یونین سمیت ان تمام ممالک کے مشکور ہیں جنہوں نے کشمیری مسلمانوں کے حق میں آ واز اٹھائی، کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جس سے اغماض برتا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ قیصر شریف نے کہا کہ حکومت کو بیانات ، ٹویٹس اور پریس کانفرنسز سے آگے بڑھ کر مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ،کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور یہ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مقبوضہ کشمیر کو گزشتہ 32دنوں سے کشمیریوں لئے قید خانہ بنادیا گیا ہے جہاں نہ تو کشمیری مسلمانوں کی جان ، مال عزت و آبروز محفوظ ہے اورنہ ہی ان کے انسانی حقوق بحال ہیں عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیر میں انسانی المیہ رونما ہونے سے پہلے اپنا کردار داکرے ۔انہوںنے کہا کہ چین ، ترکی ، یورپی یونین اور انگلینڈ سمیت جن ممالک نے کشمیری مسلمانوں کے حق میںآ واز اٹھائی اور پاکستان کے موقف کی تائید وحمایت کی اس پر ہم ان کے مشکور ہیں تاہم پاکستان کے بظاہر دوست ممالک کشمیر کے معاملے پر کھل کرہمارے موقف پر ہمارا ساتھ نہیں دے رہے،یہ خارجہ محاذ پر حکومت کی ناکامی ہے،جماعت اسلامی کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ حکومت ایک نائب وزیر خارجہ صرف کشمیر کے معاملے پر سفارت کاری کےلئے مقرر کرے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے وزارت خارجہ میں کشمیرسیل قائم کرکے خوش آئند اقدام اٹھایا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں جہاں جہاں ہمارے سفارتخانے ہیں وہاں بھی کشمیر ڈیسک قائم ہونا چاہئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت 22کروڑ پاکستانیوں کے امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے جارحانہ سفارتی پالیسی اپنائے،بلوچستان کے مسائل سے متعلق قیصر شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل اور یہاں کے عوام کو ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس حوالے سے ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائی اور متحرک کردار ادا کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگار ی اور دیگر مسائل نے عام آدمی کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے، عوامی مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی نے 16جون کو مال روڈ لاہور سے جو تحریک شروع کی تھی وہ جاری ہے،15ستمبر کو کوئٹہ کے عوامی مارچ سے جماعت اسلامی کے امیرسینیٹر سراج الحق بھی خطاب کریںگے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...