گلوکارہ ثمن شیخ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ویڈیو سانگ لانچ

  گلوکارہ ثمن شیخ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ویڈیو سانگ لانچ

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ ثمن شیخ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تیار کیا گیا ویڈیو سانگ ”کشمیر تو شہ رگ ہے ہمارے پاکستان کی“گذشتہ روز سوشل میڈیا پر لانچ کردیا گیا۔جس کے شاعر کورشی خان، کمپوزیشن ساجی اور میوزک کامران اختر نے دیا ہے۔ ثمن شیخ نے بتایا کہ یہ ویڈیو خصوصی طور پر کشمیریوں بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسویں محرم کے بعد ویڈیو کی باقاعدہ لانچنگ تقریب ہوگی جس میں شوبز کی معروف شخصیات خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔

مزید : کلچر


loading...