سمیرا چوہدری کے ساتھ جھگڑے کی خبروں میں صداقت نہیں،فلک بٹ

  سمیرا چوہدری کے ساتھ جھگڑے کی خبروں میں صداقت نہیں،فلک بٹ

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ فلک بٹ نے مختلف اخبارات میں اپنے اور اداکارہ سمیرا چوہدری کے درمیان جھگڑے کی خبروں کو مضحکہ خیزقراردیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ سمیرا چوہدری کے ساتھ میرے جھگڑے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،اداکارہ فلک بٹ نے کہا کہ مخالفین میری شہرت سے حسدکرتے ہوئے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں -

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی لڑکی ہوں مجھے لڑائی جھگڑوں میں نہ گھسیٹا جائے،ایسا کرنے سے مجھے توکوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ مخالفین کو ضرورمنہ کی کھانی پڑے گی۔

مزید : کلچر


loading...