یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کا اجلاس

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کا اجلاس
یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کا اجلاس

  


جدہ (محمد اکرم اسد ) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جدہ میں پاکستان صحافیوں کے معروف فورم پاکستان جرنلسٹ فورم کا اجلاس فورم کے صدر شاہد نعیم کے صدارت میں منعقد ہوا جس میں 65 میں بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے والی پاکستانی افواج اور شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس جس میں مختلف چینلز اور اخبارات کے نمائیدون نے شرکت کی ان میں معروف حسین۔ جمیل راٹھور۔خالد چیمہ۔ ذکیر بھٹی۔ملک فواد ۔امانت اللہ۔ امیر محمد خان۔خالد خورشید نے شرکت کی اجلاس کی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس پاکستان کی  بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کی وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے شہداء فوج کا اعزاز ہیں ۔قرآن مجید کی ائیت آلعمران میں کہا گیا کہ شہید کو مردہ نہ کہو وہ زندہ ہیں اور اپنا اللہ تعالی کے ہاں اپنا رزق کھا رہے ہیں ۔قرارداد میں حکومت پاکستان  کی جانب سے آزادی کشمیر کیلئے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور یک جہتی کشمیر کا اعادہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ افواج پاکستان آج پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہیں اور کسی بھی دشمن کو سبق سکھانے کی بھر پور صلاحیت کی حامل ہی  مسلمانوں کا ایمان ہے کہ وہ اسلح اور عددی تعداد کو خاطر نہیں نہیں اپنی ایمان کی طاقت سے ناقابل تسخیر مقابلہ کرکے فتح حاصل کرتا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...