1965ءکی جنگ میں پاکستان کے حق میں چین کا وہ اقدام جسے جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

1965ءکی جنگ میں پاکستان کے حق میں چین کا وہ اقدام جسے جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک) پاک چین دوستی کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ  جب 1965ءمیں پاکستان کو بھارت کے ساتھ جنگ لڑنی پڑی تب بھی چین نے ایک سچے دوست کا ثبوت دیا اور پاکستان کو ایک بہت بڑی پیشکش کی۔
سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے اپنے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں بتایا کہ 1965ءکی جنگ میں پاکستانی وفد چین کے دورے پر روانہ ہوا تاکہ جنگ میں امداد لی جاسکے۔ وفد نے ایک لمبی فہرست بنالی جس پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس قدر لمبی فہرست کیوں بنائی گئی ہے توپاکستانی وفد میں کسی نے کہا کہ شاید چینی حکام تمام فہرست منظور نہیں کریں گے اور کچھ چیزیں نکال دیں گے ۔ پاکستانی وفد چینی وزیراعظم چواین لائی سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچا تو چینی وزیراعظم نے لمبی فہرست بغیر کوئی بات کہے منظور کرلی جس پر پاکستانی وفد بہت حیران ہوا۔ چینی وزیراعظم نے وفد سے پوچھا کہ آپ اس سامان کا کیا کریں گے تو انہیں بتایا گیا کہ یہ 15 دن کی جنگ کے لئے لیا جارہا ہے اس کے بعد اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے دباﺅ سے جنگ بندی ہوجائے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ ایسی جنگ کا کیا کرنا ہے جو 15دن کے لئے لڑی جائے۔ 

چینی وزیراعظم نے اس موقع پر تاریخی بات بھی کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سازو سامان کا کوئی دستاویزی ریکارڈ نہیں رکھا جائے گا اور چین یہ سامان برادرانہ طور پر پاکستان کو دے گا۔ وزیر اعظم چواین لائی نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین ماﺅ زے تنگ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو بہت عزیز رکھتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ہماری آنے والی نسلیں پاکستانیوں کو یہ کہیں کہ آپ لوگ ہم سے امداد لیتے رہے ہیں۔