سئیز فائرلائن توڑنے کا اعلان،آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے مودی سرکار پر بجلیاں گرا دیں

سئیز فائرلائن توڑنے کا اعلان،آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان ...
سئیز فائرلائن توڑنے کا اعلان،آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے مودی سرکار پر بجلیاں گرا دیں

  


اسلام گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزا د کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام نے خونی لائن آف کنٹرول قدموں تلے روند دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ،میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور حریت رہنماؤں سے مشاورت کر کے سئیز فائرلائن کو توڑنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کروں گا ،میرپور تا پونا مارچ اس کی ریہرسل تھی، 12ستمبر کو مظفرآباد آزادی چوک تا چکوٹھی ’کشمیر مارچ‘ کر کے پی ٹی آئی کشمیر ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر اور سیز فائر لائن کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

 اسلام گڑھ سیکٹر سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہآرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل  370کا خاتمہ مودی کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہو گا، مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک جبر سے کچلی نہیں جا سکتی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ کی طرف سے کشمیر کے لیے آخری سانس تک لڑنے کے عزم سے کشمیری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،27 ستمبر کو میں مودی کے اقوام متحدہ کے خطاب کے موقع پر نیویارک میں بہت بڑے مظاہرے کے قیادت کروں گا ۔سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن اب بہت قریب ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس لیے پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان الیکشن کے لیے تیاری کر لیں۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...