خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ناقص اشیاء تیار کر نے و الے چار یونٹ بند، چار افراد گرفتار

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ناقص اشیاء تیار کر نے و الے چار یونٹ ...
خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ناقص اشیاء تیار کر نے و الے چار یونٹ بند، چار افراد گرفتار

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے حکام نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں ناقص اشیا تیار کرنے والے چار یونٹ بند کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں مشترکہ کارروائی کی، دو فیکٹریوں اور 2 بیکریوں سے جعلی لیبل اور غیر معیاری اجزا برآمد ہوئے۔ ایک فیکٹری سے بھاری مقدار میں مضر صحت چکن رول اور باسی گوشت بھی برآمد کیا گیا۔صفائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری اجزا کے استعمال پر 2 بیکریوں کو سیل کردیا گیا۔حیات آباد میں واقع دودھ کی دوکانوں سے بھی نمونے چیک کئے گئے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...