نوجوان ڈکیتی کی نیت سے دوکان میں گھسا تو 82 سالہ بوڑھی خاتون نے ایسا سلوک کر دیا کہ ڈاکو نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہو گا 

نوجوان ڈکیتی کی نیت سے دوکان میں گھسا تو 82 سالہ بوڑھی خاتون نے ایسا سلوک کر ...
نوجوان ڈکیتی کی نیت سے دوکان میں گھسا تو 82 سالہ بوڑھی خاتون نے ایسا سلوک کر دیا کہ ڈاکو نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہو گا 

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں 82سالہ بوڑھی خاتون نے ڈکیتی کی نیت سے آنے والے نوجوان  کو اپنی لاٹھی سے مار مار کر ادھ موا کردیا ،ایسی مزاحمت کہ جان کر آپ بھی بوڑھی اماں کی بہادری کی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 82 سالہ بوڑھی خاتون نے ڈکیتی کی نیت سے  اپنی دکان میں گھسنے والے نوجوان کو اپنی لاٹھی سے مار کر اسے دکان کا سامان اور پیسے چرانے سے روکنے کی کوشش کی۔جون ٹرنر نامی بوڑھی خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرا خیال ہے وہ بھی یہ دیکھ کر کافی حیران ہوگیا ہوگا کیونکہ اسے امید نہیں تھی کہ میرے جیسی معمر عورت اس طرح مقابلہ کرسکتی ہے۔بوڑھی خاتون کو بھی اس وقت کافی چوٹیں آئیں جب چور انہیں زمین پر گرا کر 50 پاؤنڈ یعنی 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد لے کر فرار ہوگیا۔ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ دکان پر آیا اور اس نے مجھ سے پیسے مانگے جس پر میں نے انکار کردیا، اس کے بعد یہ خود پیسے لینے کی کوشش کرنے لگا، اس موقع پر میرے ذہن میں بس یہی آیا کہ مجھے اپنے پیسے کی حفاظت کرنی ہے کیونکہ ہم بڑی محنت سے اسے کماتے ہیں۔معمر خاتون کے مطابق اگر آئندہ بھی ایسا کچھ ہوا تو وہ یہی کریں گی لیکن اس وقت کسی زیادہ بھاری چیز سے چور کو مارنے کی کوشش کریں گی۔خاتون کے 62 سالہ بیٹے ایلن کا اپنی والدہ کی بہادری پر کہنا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ ایسے کسی واقعے سے ان کا سامنا نہ ہو،مجھے خوشی ہے کہ اس واقعہ میں وہ ٹھیک ہیں اور انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں ۔دوسری طرف پولیس نے ڈکیتی کی اس واردات کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمبل اوڑھے ایک نوجوان کاؤنٹر پر آتا ہے ہے اور بوڑھی خاتون جون ٹرنر سے پیسے مانگتا ہے تاہم انکار پر وہ کیش کاؤنٹر کی طرف جا کر خود پیسے نکالنے کی کوشش کرتا ہے جس پر بوڑھی خاتون اپنی لاٹھی کے ساتھ اسے مارنا شروع کر دیتی ہے ،سخت مزاحمت پر نوجوان ڈاکو اپنا کمبل چھوڑ کر 

بھاگنے پر مجبور ہو جاتا ہے تاہم جاتے جاتے نامعلوم ڈاکو بوڑھی خاتون کو دھکا مار کر گرا دیتا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...