ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

آپ اپنی نظر لازمی اتاریں ۔ لگتا تو ہے کسی جکڑن کا شکار ہیں، مگر آپ کو روزانہ سورة بقرہ پڑھنے کا مشورہ بھی ہے۔ اب لاپرواہی بالکل نہیں کرنی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

کچھ اضافی کام کا بوجھ پڑ سکتا ہے اور جو لوگ روزگار کی تلاش میں تھے، ان کے لئے اچھا انشاءاللہ اچھی خبر ہے اور کاروباری حضرات کے لئے خوشخبری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اپنا مخالفت کر سکتا ہے۔ شاید آپ کو انداز ہو بہرحال ہر صورت محتاط ہو کر چلنا ہو گا اور کوشش کرنی ہے کہ آج زبان بھی بند رہے راز بھی اوپن نہ ہو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ملازمت پیشہ افراد مسلسل اچھی طرف جا رہی ہے۔کاروباری کو اپنے کام میں سخت محنت کرنا ہو گی تو پچھلے نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو جائے گا اہم دن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صحت کا خانہ مسلسل کمزور جا رہا ہے۔ آج کا دن اہم ہے۔ صدقہ بھی دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں۔ انجانی سی بندش ہے۔ روحانی حوالے سے بہتری لائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج تقدیر اچھے انداز سے ساتھ دے رہی ہے۔اُمید تو جس مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اس میں بڑی اچھی کامیابی ملے گی اور بڑی مشکل بھی دور ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صدقہ صدقہ اور مقدمہ پر آج کا لازمی جز ہے۔ اس پر خاص توجہ دیں آپ مسلسل کسی رخصت میں چلے آ رہے ہیں توبہ کر کے اس سے ضرور نکلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ سے کسی کی بات برداشت نہیں ہوتی، اس وقت تو کرنا ہو گی۔ یہ مفت کی ضرورت ہے، ویسے بھی جھکی ہوئی شاخ پر ہی پھل لگتا ہے۔ اس بات پر غور کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں بلکہ اس کا نعم البدل کچھ اور مل سکتا ہے اور آپ کسی بڑے مسئلے سے بھی نجات پا سکتے ہیں۔ سفر کا خانہ بھی کھل رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

جائز آمدن آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ جہاں جہاں گڑ بڑ ہے، اس کو ٹھیک کر لیں اور توبہ بھی۔ انشاءاللہ جہاں پریشانیاں آ رہی ہیں وہ دور ہونگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

کوئی آپ کو غلط گائیڈ کر رہا ہے ۔ آپ اپنی عقل سے کام لیں۔ آج کا دن بڑا اہم ہے۔ آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

مشتری کچھ دیر کے لئے آج زائچے سے گزرے گا تو آپ کو کئی معاملات میں غیر متوقع بہتری دے جائے گا۔ اس لئے آج خود کو اچھی خبروں کے لئے تیار رکھیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -