وفاقی حکومت بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دے:مراد علی شاہ کا وزیر اعظم سے مطالبہ

 وفاقی حکومت بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فی کس پانچ ...
 وفاقی حکومت بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دے:مراد علی شاہ کا وزیر اعظم سے مطالبہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے  افراد کے لئے 5 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 2لاکھ روپے فی کس  امداد دے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دے، جبکہ زخمیوں کو دو لاکھ روپے فی کس دیے جائیں۔وزیراعلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں مون سون بارشوں نے بڑی پیمانے پر ناقابل تلاقی نقصان پہنچایا، بارشوں سے25 لاکھ افراد براہ راست بری طرح متاثر ہوچکے جب کہ 50 ہزار خاندان مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہیں،  وزیراعظم نے کراچی کا دورہ  کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ کے دورہ کراچی نے مجھے خط لکھنے کا حوصلہ دیا۔

وزیراعلی سندھ نے وفاقی حکومت سے صوبے کے آبپاشی نظام کی بہتری کے لئے بھی مدد طلب کی اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور طوفانی بارشوں سے نہری نظام بری طرح متاثر ہے،عالمی ماہرین نے سندھ میں دریاں اور آبپاشی نظام کی بحالی کے لئے جامع پلان دیا ہے، تاہم صوبائی حکومت تنہا آبپاشی نظام کی بحالی کا کام نہیں کرسکتی، وفاقی حکومت سندھ میں دریاوں نہروں کے نظام کی بہتری کے لئے 43ارب روپے فراہم کرے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -