100 روپے کا تنازعہ، 2 پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) گجرات میں ناکے پر تعینات 2 پولیس اہلکار 100 روپے کے لیے جھگڑ پڑے جس پر انہیں معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔
گجرات میں ناکہ چن کنگن پر تعینات 2 پولیس اہلکار 100 روپے کے معاملے پر باہم دست و گریبان ہوگئے اور ایک دوسرے کی وردیاں تک پھاڑ دیں۔ سوشل میڈیا پر اس جھگڑے کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی جس پر ڈی پی او گجرات نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
ڈی پی او گجرات نے نہ صرف جھگڑنے والے اہلکاروں کو معطل کردیا بلکہ منگووال چوکی کے انچارج سمیت تمام اہلکاروں کو بھی معطل کردیا ۔ ڈی پی او کے حکم پر جھگڑنے والے دونوں اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد کو انکوائری افسر مقرر کرکے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی۔
گجرات پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے وردیاں پھاڑ دیں
— Umar Farooq Tarar (@UmarFarooqTarar) September 7, 2020
ڈی پی او گجرات نے چوکی انچارج منگووال سمیت ناکہ پر تعینات تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا @PunjabPoliceCPO @DIGOpsLahore @MaryamNSharif pic.twitter.com/Wv0eAvvh2j