ہاتھوں کی خوبصورتی اور  دلکشی

ہاتھوں کی خوبصورتی اور  دلکشی

  

صباح یاور خان

ہاتھ انسانی جسم کا بہت ہی اہم اور نمایاں حصہ ہیں، جس طرح چہرہ خوبصورت اور تروتازہ رکھنے کے لئے کوششیں کی جاتی ہیں، اسی طرح ہاتھ بھی توجہ کے مستحق ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ ہمارے یہاں کی اکثر خواتین چہرے کی خوبصورتی پر تو بھرپور  توجہ دیتی ہیں، مگر ہاتھوں کو نظر انداز کردیتی ہیں،جس سے ہاتھوں کی خوبصورتی اور دلکشی برقرار نہیں رہتی اور ہاتھ خشک اورکھردرے ہوجاتے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ موسم خواہ گرم ہو یا سرد، ہاتھوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔ ہاتھوں کے اردگرد تھوڑے سے نیم گرم تیل کی  مالش کریں،پھر اسے اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ چکنائی کانام ونشان باقی نہ رہے، پھر ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے تین چمچ،امونیا کے ایک چمچ میں ملائیں اور مکسچر کوروئی کے ٹکڑے سے انگلیوں اور ہاتھوں پر لگائیں، دویا تین منٹ بعد ہاتھوں کو دھوکر خشک کر لیں، اگر آپ کے ہاتھ زیادہ خراب ہیں اور آپ ان کو نمایاں کرتے وقت احساسِ کمتری کاشکار ہورہی ہیں تو تھوڑی سی توجہ سے آپ کے ہاتھ خوبصورت بن سکتے ہیں، کیونکہ ہاتھوں کی خراش  تراش کی جائے تو ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ہاتھوں کے ساتھ ساتھ اپنے ناخنوں کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔ ناخنوں کو تراشتے وقت سب سے پہلے شفاف بیس کو ٹ کر ناخنوں پر لگائیں، جب یہ خشک ہو جائے تو پورے ناخن کو یا تو شفاف یا پھر قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش لیں اور ناخنوں کے صرف سامنے والے حصے پر لگائیں، جب یہ خشک ہوجائے تو قدرتی گلابی رنگ کی نیل پالش استعمال کریں، سونے سے قبل اپنے ہاتھوں پر کریم ضرور لگائیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -