فیصل آباد کی شوگر مل میں مزدور کے نام پر 36لاکھ کی چینی فروخت ہونیکا انکشاف

  فیصل آباد کی شوگر مل میں مزدور کے نام پر 36لاکھ کی چینی فروخت ہونیکا انکشاف

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں  صرف 5 دن لوڈنگ کا کام کرنے والے مزدورکے شناختی کارڈ پر 36 لاکھ روپے کی چینی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔چینی کی بے نامی خرید و فروخت کا واقعہ فیصل آباد کی ایک شوگر مل میں سامنے آیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 36 لاکھ روپے کی چینی خریدنے پر جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے اصغر اعوان نامی محنت کش کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔ ایف بی آر  کے نوٹس کے متن کے مطابق شوگر ملز کے ریکارڈ سے ظاہر ہے کہ اصغر اعوان کے نام پر 36 لاکھ 53 ہزار 846 روپیکی چینی فروخت ہوئی۔ایف بی آر کا نوٹس ملا تو محنت کش اصغر اعوان کے ہاتھوں کے طوطے اْڑگئے، اس کا کہنا ہے کہ اس نے 2017 میں صرف 5 دن شوگر ملز میں مزدوری کی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں محنت کش کا کہنا تھا کہ اس کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہوگیا تھا جس پر  شوگر ملز کے عملے نے نیا کارڈ بنانے کے لیے بھی کہا تھا، 5،6 دن کی ملازمت کرنے کے بعد وہ دوبارہ ملازمت پر نہیں گیا اورکاشت کاری کرنے لگ گیا تھا۔

شوگر مل 

مزید :

صفحہ اول -