مہمند میں ماربل کی کان بیٹھ گئی، 12 مزدور جاں بحق، مزید اموات کا خدشہ

مہمند میں ماربل کی کان بیٹھ گئی، 12 مزدور جاں بحق، مزید اموات کا خدشہ

  

مہمند (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربلز کی کان بیٹھ گئی جس کے باعث 12 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس ا?فیسر طارق حبیب کے مطابق ماربل کی کان بیٹھنے کا واقعہ تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں پیش ا?یا جہاں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملبے سے 12 مزدوروں کی لاشیں اور 6کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پاک آرمی، ایف سی، پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق ملبہ بہت زیادہ ہے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید اموات کا خدشہ ہے اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سے امدادی کارروائیوں کیلیے ہیوی مشینری طلب کرلی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق پشاور اور چارسدہ سے ریسکیو کے اضافی اہلکار ضلع مہمند پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سرچ اینڈ ریسکیو آلات کے ساتھ ہیوی مشینری اور ایمبولینسز کی مدد سے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اندھیرے میں ہیوی سرچ لائٹس کی مدد سے آپریشن کیا جارہاہے۔

مزدور جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -