بھارت کاپانچ لاپتہ شہریوں کی معلومات کیلئے چینی فوج سے رابطہ 

بھارت کاپانچ لاپتہ شہریوں کی معلومات کیلئے چینی فوج سے رابطہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن)بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کے سبب تناؤ بدستور اپنے عروج پر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اس کے پانچ عام شہری لاپتہ ہیں جن کے بارے میں چینی فوج سے دریافت کیا گیا ہے کہ آیا وہ ان کے قبضے میں تو نہیں۔ بھارتی فوج کے مطابق پانچوں لاپتہ افراد کا تعلق ریاست اروناچل پردیش سے ہے جس پر چین بھی اپنا حق جتاتا ہے اور اسے جنوبی تبت کا نام دیتا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ہرش پردھان پانڈے کے مطابق ہفتے کے روز کیے گئے رابطے کا ابھی تک چین کی طرف سے اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔
بھارت رابطہ

مزید :

صفحہ اول -