بھارت کو بڑا جھٹکا، چین نے لداخ کے بعد اور نا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ دہرادیا 

      بھارت کو بڑا جھٹکا، چین نے لداخ کے بعد اور نا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ ...

  

  بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی طرف سے ایک اور دعویٰ سامنے آگیا جس کے باعث بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، بیجنگ انتظامیہ کی طر ف سے لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ دہرا دیا۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا چین نے کبھی ارونا چل پردیش کو تسلیم نہیں کیا،وہ در اصل تبت کا جنوبی حصہ ہے،ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ نے چند روز قبل پانچ بھارتی شہریوں کی گمشدگی پر کوئی جواب نہ دیا۔یاد رہے چار سے پانچ ماہ کے دوران چین اور بھارت کے درمیا ن زبردست کشیدگی دیکھنے کو مل رہی ہے، ایک بار دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے آئیں جس کے بعد پیپلز لبریشن آرمی نے حریف بھا ر تی فوج کے 20 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اْتار دیا تھا۔ گزشتہ ہفتے بھی ایک کارروائی کے دوران تبت کے مقام چین کی فوج نے بھارتی فو ج کا کمانڈر ہلاک کر دیا تھا جس کی تصدیق بی جے پی کے مقامی سیاستدان نے بھی کی تھی۔ اس سے قبل چین نے بھارتی وفد سے ملاقات سے کے بعد ایک سخت بیان میں کہا لداخ میں سرحدی کشیدگی کیلئے پوری طرح سے بھارت ذمہ دار ہے اور اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے، اگر جنگ شروع ہوئی تو بھارت کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ہماری فوج بھارتی فوج سے زیادہ مضبوط ہے۔ 

چین دعویٰ

مزید :

صفحہ اول -