ٹریفک وارڈن قتل کیس  بلوچستان پولیس کا مجید اچکزئی کی بریت چیلنج کرنے کافیصلہ

ٹریفک وارڈن قتل کیس  بلوچستان پولیس کا مجید اچکزئی کی بریت چیلنج کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے ٹریفک وارڈن قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایڈیشنل آئی جی بلوچستان عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ کیس میں اپیل کی درخواست کی تیاری آخری مراحل میں ہے، تفصیلی فیصلے اور دستاویزات کا جائزہ لیکر درخواست کو حتمی شکل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل کورٹ کے فیصلے کیخلاف جلد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ 4 ستمبر کو بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پربری کیا تھا۔2017 میں بلوچستان کی اسمبلی کے رکن اور اس وقت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید اچکزئی پرسارجنٹ عطاللہ کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ٹریفک پولیس انسپیکٹرعطا اللہ کی ہلاکت کا واقعہ 20جون 2017 کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ایک گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔
ٹریفک وارڈن

مزید :

صفحہ اول -