احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 12ستمبر تک توسیع 

 احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 12ستمبر تک توسیع 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 12 ستمبر تک توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے گواہوں کوبھی دوبارہ طلب کرلیاہے،گزشتہ روزملزم احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،کیس کے گواہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،نیب کی طرف سے احد خان چیمہ پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے، نیب کا کہناہے کہ احد چیمہ نے اربوں روپے کے ناجائز اور بے نامی جائیدادیں بنائیں، ملزم احد چیمہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

مزید :

علاقائی -