ریسٹورنٹ پر چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار

 ریسٹورنٹ پر چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں غازی آباد پولیس کی کارروائی۔نجی ریسٹورنٹ پر چوری کی واردات میں ملوث ملزم سرفراز گرفتار، مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چند روزقبل رات کی تاریکی میں نجی ریسٹورنٹ سے 4لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔گرفتارملزم نجی ریسٹورنٹ سے 3ماہ قبل نوکری چھوڑ کر چلاگیا تھا۔

 ملزم سے چوری کی گئی تمام رقم 4لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -